کیا ماہرہ خان واقعی بڑی عمر کی لگتی ہیں.. وسیم عباس نے حالیہ تنازعے میں کس کا ساتھ دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 02, 2024

"میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ میرے خیال میں ہمیں کسی کی عمر کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مجھے کسی کی عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا. ماہرہ خان ایک خوبصورت اداکارہ ہیں. ان کی آخری فلم ’مولا جٹ‘ لگی تھی اور وہ اسکرین پر کافی اچھی لگ رہی تھیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار وسیم عباس کا جنھوں نے فردوس جمال کے حالیہ متنازعہ بیانات پر ایک وی لاگ میں بذریعہ فون کال کے زریعے تنقید کی.

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ سینئر اداکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں رائے دیتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیے۔ کسی بھی اداکار کی کارکردگی پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن اس کی عمر کے حوالے سے بات کرنا غیر مناسب عمل ہے.

فردوس جمال، ہمایوں سعید کو کہتے ہیں کہ "کیا وہ مارلن برانڈو ہیں؟" تو اس پر میرا جواب ہے کہ یہ بالکل بے جا تنقید ہے اور اس طرح کی بے جا تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ ہمایوں سعد بہت بڑے اسٹار ہیں اور ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے اس لیے وہ پاکستان کے مارلن برانڈو ہی ہیں۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی عمر بھی تو زیادہ ہے. وہ دونوں اب بھی فلموں میں بطور ہیرو نظر آتے ہیں. لوگ اُنہیں پسند بھی کر رہے ہیں، ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھا منافع بھی کما رہی ہیں تو پھر اور کیا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More