کیا آپ تصویر میں موجود اس پیاری سی معصوم بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ آج یہ ملک کی نامور اداکارہ ہیں جن کا شمار انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات میں ہوتا ہے.
اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ اداکارہ ڈرامہ سیریل 'پُلِ صراط' ، 'بری عورت' اور 'پیارے افضل' میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں اور ان کی شادی بھی مشہور اداکار سے ہوئی ہے.
چلیں اگر آپ اب بھی نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا ہی دیں کہ یہ تصاویر مشہور اداکارہ عائزہ خان کے بچپن کی ہیں گزشتہ روز عائشہ نے اپنے بچپن کی پیاری تصاویر کو ویڈیو کی صورت میں انسٹاگرام پر شئیر کیا.
جبکہ کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ،’میرا بچپن اور میرا فیشن، یہ اسٹائل میری ماما نے تیار کیا" جبکہ ارجن سنگھ کا گیت ’بچپن’ بیک گراؤنڈ میں چل رہا تھا
سوشل میڈیا پر عائزہ خان کی یہ پوسٹ کافی پسند کی جارہی ہیں. واضح رہے کہ عائزہ خان کی شادی اداکار دانش تیمور سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں.