حبا اور آریز والدین بننے والے ہیں ۔۔ نادیہ خان کے بیان پر حبا بخاری کے مداح ان پر برس پڑے

ہماری ویب  |  Sep 02, 2024

پاکستان انڈسٹری میں سپورٹننگ کرداروں سے ڈائریکٹ مرکزی اداکارہ بننے والی حبا بخاری اب ہر کسی کی پسند بن چکی ہیں۔ انکی شادی بھی اسکرین کے ایک نامور اداکار اریز احمد سے ہوئی۔ حبا آج کل ڈرامہ سیریل جان نثار میں دانش تیمور کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔ لیکن اصل زندگی میں ان پر جان نچھاور کر رہے ہیں انکے شوہر اریز احمد ، چونکہ اداکارہ حبا بخاری حاملہ ہیں۔

حبا یا اریز نے خود تو اس بات کا اعلان نہیں کیا البتہ پاکستان کی مشہور ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں حبا کی حاملہ ہونے اور جلد بچے کی آمد کی خبر سنا ڈالی۔ جس پر حبا کے فینز سوشل میڈیا پر نادیہ خان پر برس پڑے۔

فینز کا کہنا ہے کہ جب حبا خود اپنے حمل کو سادگی سے چھپا کر اسکرین پر ڈرامے بھی کر رہی ہیں، شوز میں بھی آ رہی ہیں لیکن اپنی کنڈیشن ظاہر نہیں کر رہی ہیں تو نادیہ کون ہوتی ہیں کسی کی پرائیوسی کو ڈسٹرب کرنے والی۔

نادیہ خان نے کہا کہ حبا بخاری نے ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ اور ‘رد’ کی شوٹنگ بھی دورانِ حمل کی۔ اگر غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور اُن کے شوہر آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More