مسجد میں اعلان ہوا کہ لڑکی شادی کے لیے موجود ہے.. ثمن انصاری کا شادی اور طلاق کے بارے میں حیران کن انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 31, 2024

"جب میں آگے پڑھنے کے لئے دوسرے ملک گئی تو وہاں میرے نانا اور نانی نے مسجد میں اعلان کروایا کہ لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ ثمن انصاری کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی لیکن اس بعد ان کی طلاق ہوگئی۔

ثمن انصاری نے بتایا کہ میں نے کم عمری میں ہی کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی شادی کرلی تھی. شادی اور پڑھائی کے دوران کبھی وہ امریکا تو کبھی کینیڈا منتقل ہوتی رہتی تھیں، کیوں کہ کبھی ان کے شوہر کی ملازمت امریکا میں لگتی تو کبھی وہ کینیڈا چلے جاتے۔

شادی کے بعد ہمارا بیٹا بھی ہوا لیکن پھر میری طلاق ہوگئی. جس کے بعد میں امریکا اور کینیڈا سے یو اے ای منتقل ہوگئی. جہاں دبئی میں مختلف ملازمتیں کرکے گزر بسر کیا۔

طلاق کے قوانین کے مطابق میں براہ راست پاکستان نہیں جاسکتی تھی کیوں کہ ایک شرط یہ بھی تھی کہ بچہ ان ہی اداروں میں پڑھے گا جہاں وہ اب تک پڑھ رہا تھا.

اس کے علاوہ میں پاکستان میں طلاق یافتہ خواتین کو ملنے والے طعنوں اور خاص طور پر والدین کو ملنے والے طعنوں کی وجہ سے بھی ملک میں نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ اگر مجیطلاق کے فوراً بعد پاکستان جاتی تو لوگ میرے والدین کو طعنے دیتے کہ بیٹی نے طلاق لے لی اور بیٹے کو بھی چھوڑ کر آگئی. کردارکشی کی جاتی، اس لیے میں نے دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا.

میں پہلی بار شوہر سے منگنی کے دن ملی. بڑوں کی رضامندی سے میں نے کمیونٹی انداز میں کم عمری میں شادی کی جو کہ 16 سال چلی، پھر میری شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More