والد بڑھئی تھے پھر گینگسٹر بن گئے.. اجے دیوگن کا والد کے ماضی سے متعلق عجیب و غریب انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 31, 2024

"میرے والد 13، 14 برس کے تھے جب اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی آگئے تھے تاکہ کچھ بن سکیں"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے سیکشن ہیرو اجے دیوگن کا جنھوں نے اپنے والد کے پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے.

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’میرے والد بغیر ٹرین کے ٹکٹ کے ممبئی پہنچے تھے اور کچھ وقت انہوں نے جیل میں بھی گزارا. والد کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی اس لیے ان کو ایک ٹیکسی ڈرائیور ملا جس نے ان کو کہا کہ تم میری ٹیکسی دھو دیا کرو میں تمہیں گاڑی میں سونے کی جگہ دے دیا کروں گا. اس کے علاوہ میرے والد نے ابتدائی دنوں میں بڑھئی کا کام کیا جس کے بعد وہ سیون کولیواڑا کے علاقے میں گینگسٹر بھی بن گئے. اس علاقے میں مختلف گینگز تھے جو ہر وقت لڑتے رہتے تھے اور میرے والد ایک گینگ کے لیڈر بن گئے تھے"

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اجے کا کہنا تھا کہ ایک دن مختلف گروہوں میں لڑائی جاری تھی کہ بالی وڈ کے سینیئر ایکشن ڈائریکٹر مسٹر روی کھنّہ اسی گلی سے گزرے اور انہوں نے اپنی گاڑی سائڈ میں رکوا کر یہ پوری لڑائی اپنی آنکھوں سے دیکھی پھر انہوں نے میرے والد کو آواز دے کر بلایا اور پوچھا ’تم کیا کرتے ہو؟‘ جس پر میرے والد نے کہا کہ ’میں بڑھئی ہوں‘۔ انھوں نے میرے والد سے کہا کہ تو لڑتا اچھا ہے کل مجھ سے آکر ملاقات کر جس کے بعد انہوں نے میرے والد کو فائٹر بنا دیا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More