ہمایوں میرے ساتھ ہیرو آتے تھے اور اب آدھی عمر کی یمنیٰ.. فردوس جمال کے بعد عتیقہ اوڈھو بھی ہمایوں سعید کی عمر پر بول پڑیں

ہماری ویب  |  Aug 31, 2024

"مرینہ خان اپنی ڈائریکشن میں مجھے اور ہمایوں کو ایک ساتھ کاسٹ کرچکی ہیں. اس وقت ہمایوں نے ہیرو اور میں نے بطور ہیروئن کام کیا تھا لیکن ہمایوں آج بھی ہیرو آرہے ہیں کیوں کہ لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا جنھوں نے ایک حالیہ پروگرام میں ہمایوں سعید کے کئی دہائیوں بعد بھی کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ ہونے پر تبصرہ کیا.

عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں اور یمنیٰ زیدی کے حالیہ ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ’ یمنیٰ ہمایوں سے آدھی عمر کی ہے لیکن ہمایوں سعید آج بھی کامیاب اداکار ہیں. ساتھ ہی وہ آج بھی ہینڈسم ہیں سب سے بڑی بات ہمایوں خود کو مینٹین کر کے رکھتے ہیں.

"ہماری عوام آج بھی ہمایوں کو ہیرو کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ہیں اور انہیں قبول بھی کرتے ہیں جبکہ مجھے یمنیٰ زیدی پسند ہیں وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن وہ بہت صاف گو ہیں"

واضح رہے چند دن پہلے سینئر اداکار فردوس جمال نے بھی ہمایوں سعید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ وہ زیادہ پیسے لیتے ہیں لیکن وہ بڑے اداکار نہیں ہیں اور ہمایوں کسی اور کو آگے نہیں بڑھنے دیتے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More