کیا میں چاند پر رہتا ہوں.. اشنا شاہ نے پہلی ملاقات میں احسن خان کو پہچاننے سے انکار کیوں کیا تھا؟

ہماری ویب  |  Aug 27, 2024

"میرے خاندان کا تعلق شوبز سے ہے لیکن میں پہلے کسی پاکستانی اداکار کو نہیں جانتی تھی اور نہ ہی ٹھیک سے اردو پڑھ سکتی تھی"

یہ کہنا ہے اداکارہ آشنا شاہ کا جنھوں نے حال ہی میں اپنے شو ’آفٹر ہار ود اشنا شاہ" میں اداکار احسن خان کو دعوت دی اور پہلی ملاقات کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا.

آشنا شاہ کا کہنا تھا کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میری ملاقات احسن خان سے کروائی گئی جن کو پہچاننے سے میں نے انکار کردیا تھا.

جس کے بعد پھر احسن خان نے مجھے باہر بلایا اور پوچھا کہ کیا میں چاند پر رہتا ہوں جو مجھے جانتی نہیں؟

پھر میں نے احسن خان کو بتایا کہ میری پرورش کینیڈا میں ہوئی ہے اور میں پاکستانی انڈسٹری کے لوگوں کو نہیں جانتی یہاں تک کہ میں نے اپنی فیملی کے لوگوں کا کام تک نہیں دیکھا ہوا تھا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More