بھتیجے نے باپ کی خاطر مجھ پر ہاتھ اٹھایا.. سلمان خان نے ارباز خان کے بیٹے سے جڑا واقعہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Aug 26, 2024

"گھر آ کر مجھے مارنے لگا جب میں نے پوچھا کیوں مار رہے ہو تو بولا آپ نے میرے پاپا کو مارا ہے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کا جنھوں نے گھریلو پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ”دبنگ“ کا ایک قصہ سنایا.

سلمان خان کا کہنا ہے کہ دراصل فلم میں ایسے سین تھے جس میں ارباز کی پٹائی کرتا ہوں تو وہ مناظر ننھے ارہان سے برداشت نہیں ہوئے اس وقت وہ بہت چھوٹا تھا. اور گھر پہنچ کر اُس نے مجھے مارنا شروع کردیا تھا۔

بعد میں پھر میں نے اور ارباز نے یہ سین گھر میں کرکے ارہان کو دکھایا تاکہ اس کی سمجھ میں آئے کہ جو کچھ اس نے اسکرین پر دیکھا تھا وہ محض جھوٹ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More