اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو میں بھی ہوجاؤں؟ فردوس جمال نے ماہرہ خان کے متعلق دوبارہ سخت الفاظ کہہ ڈالے

ہماری ویب  |  Aug 23, 2024

"میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں. میں نے ماہرہ خان کی عُمر کے بارے میں سچ کہا تھا. وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار فردوس جمال کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی شو میں ایک بار پھر ماہرہ خان کے لئے افسوس ناک الفاظ کہے.

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت لگتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت نظر آتی ہیں. اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں، کیا میں بھی اُن کی طرح پاگل بن جاؤں۔

"میں ایلزبیتھ ٹیلر اور مدھو الا جیسی اداکاراؤں کو دیکھتا ہوں. ہر انسان کا اپنا مزاج ہوتا ہے. اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا بھی مزاج ہے.

فردوس جمال نے مزید کہا کہ میں خوبصورتی سے متعلق اپنے بیان پر پہلے بھی قائم تھا، آج بھی قائم ہوں اور ہمیشہ قائم رہوں گا۔ میرے بچوں کو بھی میرا مزاج سمجھ نہیں آتا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More