ایکس کا کام بند کرنے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Aug 18, 2024

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے برازیل میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے برازیل کے جج الیگزینڈرا موریس کی جانب سے سینسر شپ کے آرڈرز دیے جانے کے بعد برازیل میں فوری طور پر کام (آپریشنز) بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکس حکام نے بتایا کہ جج الیگزینڈرا موریس نے برازیل میں ایکس کے ایک قانونی نمائدے کو خفیہ طور پر دھمکایا، جج نے ایکس سے کچھ مواد ہٹانے کے فیصلے کی عدم تعمیل کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔

ایکس حکام نے جج الیگزینڈرا موریس کے مبینہ دستخط شدہ کچھ دستاویزات بھی شائع کی ہیں جن میں فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر 3600 ڈالر کا جرمانہ ( تقریباً10 لاکھ پاکستانی روپے) اور برازیل میں ایکس کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل ہے۔

ایکس حکام کے مطابق انہوں نے اپنے عملے کی حفاظت کے پیش نظر برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More