سائبر حملوں کے خطرے سے کیسے بچا جائے، نیشنل سرٹ ایڈوائزری جاری

سچ ٹی وی  |  Aug 15, 2024

پاکستان میں سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر نیشنل سرٹ ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ تمام اداروں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایس کیو ایل انجکشن اٹیک کی نشاندہی کی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز ایس کیو ایل انجکشن کے ذریعے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہیکرز مختلف اداروں کے ڈیٹا بیس سے حساس معلومات تک پہنچنے کے لئے کوشاں ہیں۔

صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے فوری اقدامات کریں، تمام آرگنائزیشنز اور ادارے فوری متعلقہ انفارمیشن سیکورٹی افسر کو متحرک کریں، اپنے ڈیٹا بیس کو محفوظ بنانے کے لئے فائر وال کو ایکٹو کریں۔

اعلامیے کے مطابق حملے تنظیمی ڈیٹا کی سالمیت اور رازداری کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ حکومتی اداروں کے علاوہ یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں، چھوٹی صنعتوں، ای کامرس، صحت اور نجی اداروں پر بھی سائبر حملوں کا سے بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حملہ آور ڈیٹا بیس تک غیر مجاز رسائی کے علاوہ ڈیٹا میں ہیرا پھیری کرنے اور ممکنہ طور پر حساس معلومات کو خارج کرنے کے لیے ان کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More