سوشل میڈیا ایپس کو ڈاؤن کرکے فائروال کوانسٹال کیوں کیا گیا؟

سچ ٹی وی  |  Aug 15, 2024

فائر وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کےپیش نظرفائروال کی تنصیب کی گئی ہے، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنےوالی کمپنیوں پرفائروال انسٹال کردی گئی، سوشل میڈیا ایپس کو ڈاؤن کرکےفائروال کوانسٹال کیا گیا، سوشل میڈیا ایپس پرآڈیواور ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سروسزآئندہ چندروز میں معمول پرآجائیں گی، فائروال سےموبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کوبھی ڈاؤن کیاگیا، فائروال کے ذریعے سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد کوروکاجاسکےگا۔

فائروال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، فائروال سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کی جاسکے، قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنےوالی آئی ڈی کوبلاک کیاجاسکےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More