پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اہم پیش رفت

سچ ٹی وی  |  Aug 15, 2024

غیرملکی کمپنی اے ڈی ایم نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے بعدازاں ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی ایم کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، وزارت صنعت و پیداوار متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مکمل تعاون فراہم کرے گی، گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل دیگر گاڑیوں کے مقابلے سستی ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے ایندھن کی بچت ہوگی، منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

الیکٹرک گاڑی ایک چارج سے 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More