موبائل اور سوشل میڈیا سروسز میں تعطل، قائمہ کمیٹی کا نوٹس

سچ ٹی وی  |  Aug 14, 2024

ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کا معاملہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو طلب کرلیا، چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی نے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کے ساتھ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے اور موبائل سگنلز کمزور ہونے کی بھی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کرلیا گیا۔

یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More