شہابِ ثاقب کا خوبصورت نظارہ کہاں دیکھا گیا؟

سچ ٹی وی  |  Aug 13, 2024

رواں سال کا دوسرا طاقتور ترین شمسی طوفان کے پیر کو صبح سویرے زمین سے ٹکرانے کے بعد آسمان پر دنیا کے مختلف حصّوں میں شہابِ ثاقب اور قطب شمالی کی روشنیوں کا خوبصورت نظارہ دیکھا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں ناردرن لائٹس (قطب شمالی کی روشنیاں) پچھلے چند مہینوں سے باقاعدہ نمودار ہو رہی ہیں لیکن شمسی طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے بعد ملک کے جنوبی حصّے میں بھی نظر آئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سورج اس وقت جو سرگرمی جاری ہے اس کی وجہ سے اگلے کئی ماہ تک آسمان پر قطب شمالی کی روشنیوں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

یہاں بات قابلِ ذکر ہے کہ قطب شمالی کے گرد آسمان پر روشنیاں اس وقت پھیلتی ہیں جب سورج سے نکلنے والے مقناطیسی زرات زمین سے ٹکراتے ہیں۔

یہ روشنیاں قطب شمالی سے اُٹھنے کے بعد جنوب کی طرف پھیلتی ہیں اور یہ روشنیاں جتنی زیادہ طاقتور ہوتی ہیں اتنی ہی زیادہ دور تک پھیلتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسکاٹ لینڈ میں آسمان پر قطب شمالی کی روشنیوں کا خوبصورت نظارہ اکثر دیکھا جاتا ہے لیکن جنوبی انگلینڈ میں یہ خوبصورت نظارہ بہت ہی کم دیکھا جاتا ہے۔

مگر اس وقت سورج پر جاری سرگرمی کی وجہ سے جنوبی انگلینڈ میں بھی قطب شمالی کی روشنیوں کو آسمان پر پھیلے دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More