پنجاب میں سب معطل، بڑا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Jul 04, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہورہائی کورٹ کے حکم پر 12جون کو پنجاب میں بننے والے تمام الیکشن ٹربیونلز معطل ہو گئے۔

جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نمبر 1 معطل ہو گیا، جسٹس شاہد کریم گوجرانولہ، گجرات، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤلدین کے لیے الیکشن ٹربیونل مقرر تھے۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نمبر 2 بھی معطل کر دیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل کی تشکیل، لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے معطل

جسٹس چوہدری محمد اقبال، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا اور خوشاب کے لیے الیکشن ٹربیونل مقرر تھے۔

جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 3 لاہور بھی معطل کر دیا گیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 4 بھی معطل ہو گیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد قصور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ کے لیے الیکشن ٹربیونل مقرر تھے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا،

اسی ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More