"کبھی مت کرنا باہر شادی، نہیں جانا پاکستان چھوڑ کر. پاکستان سب سے اچھا ہے. ادھر ہی رہو یہاں رہو گی تو سکون میں رہو گی. وہاں جاؤگی تو سب یاد آئیں گے. ابو امی یہاں تک کہ جن سے نفرت تھی وہ بھی یاد آئیں گے"
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صنم جنگ کا جنھوں نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو شان سحور میں شرکت کی اور دیار غیر میں رہنے سے متعلق باتیں بھی کیں.
صنم جنگ گزشتہ برس جولائی 2023 میں بیٹی اور شوہر کے ساتھ مستقل طور پر امریکا شفٹ ہوچکی ہیں. چند ماہ پہلے صنم نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں انھیں روتا ہوا دیکھا جاسکتا تھا.
صنم جنگ نے نوجوان لڑکیوں کو پیغام دیا کہ باہر جانے کے لئے شادی نہ کریں کیونکہ باہر کی زندگی بہت مشکل ہے وہاں کسی کی یاد آئے تو ملنا ممکن نہیں ہوتا.