پہلی بیوی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ.. اقرار الحسن پہلی بیوی سے زیادہ محبت کیوں کرتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 16, 2024

"اپنی ماں اور بیٹے پہلاج کے بعد سب سے زیادہ محبت اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین سے کرتا ہوں. یہ بات اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ یہ میرے سامنے بیٹھی ہیں بلکہ مجھے ان سے محبت سب سے زیادہ اس لیے بھی ہے کیو نکہ یہ میری پہلی محبت ہیں"

یہ کہنا ہے پاکستان کے مشہور صحافی اقرار الحسن کا جنھوں نے ایک نجی چینل کے شو میں اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق کئی حقائق بیان کیے.

قرۃ العین سے زیادہ محبت کی وجہ بیان کرتے ہوئے اقرار کا کہنا تھا کہ "ان کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ کبھی روک ٹوک نہیں کرتیں. یہ میری خوشی میں خوش ہیں اور کبھی اس بات پر نہیں لڑتیں کہ لازمی میرے ساتھ وقت گزارو اگر میں دوستوں میں ہوں ، دفتر میں مصروف ہوں یا پھر کسی اور چیز میں مصروف ہوں تو میری صورتحال سمجھتی ہیں جو مجھے سب سے اچھا لگتا ہے"

جبکہ قراۃ العین کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے شوہر اقرار کی آواز بہت زیادہ پسند ہے. ان کی آواز سنتے ہی وہ ان کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی باقی چہرہ تو بس ان کا ٹھیک ٹھاک ہی ہے۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن دو شادیاں کرچکے ہیں. ان کی پہلی اہلیہ کا نام قرۃ العین، دوسری کا فرح جبکہ سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق اینکر پرسن عروسہ خان ہے سے بھی تیسری شادی کرچکے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More