یشما گل کے ساتھ کیا ہوگیا کہ وہ اچانک اسپتال پہنچ گئیں؟ اداکارہ نے اسٹوری شئیر کردی

ہماری ویب  |  Feb 27, 2024

معروف اداکارہ یشما گل نے اسپتال کے بستر سے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر جاری کی جس کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف اسٹوریز شیئر کرکے اپنی خیریت اور اچھی صحت کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے آج صبح انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرکے بتایا تھا کہ ان کی مختصر سرجری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

تاہم اب انہوں نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب صحت یاب ہیں۔

مگر اداکارہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس مسئلے کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More