روس کا الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی فہرست میں توسیع پر غور

اے پی پی  |  Feb 12, 2024

ماسکو۔12فروری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی فہرست میں توسیع پر غور کررہا ہے۔

تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ الیکسی کلیموف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی فہرست میں توسیع کی فہرست میں توسیع کے خیال کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کن ممالک کے شہری الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکتے ہیں، اس فہرست میں شامل کیے جانے والےممالک کے نام بتانا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024۔25 کے لیے روسی فیڈریشن کی ریاستی مائیگریشن پالیسی کے تصور کے نفاذ کے لیےایکشن پلان کے مطابق روسی وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ رواں سال 10 دسمبر تک حکومت کو متعلقہ رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یکم اگست سے 31 دسمبر تک 55 بیرونی ممالک کے شہریوں کو ایک لاکھ 70ہزار یونیفائیڈ الیکٹرانک ویزے جاری کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More