وگ گنجوں کیلئے ہی نہیں بلکہ بالوں کو مختلف انداز سے بنانے کی شوقین خواتین کیلئے بھی ہمیشہ سے بہت اہمیت کی حامل رہی ہے، خواتین اکثر تقریبات کیلئے مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کی وگ لگانا پسند کرتی ہیں اور ایسی ہی ایک نائیجیرین ایک خاتون نے 11 دن میں دنیا کی سب سے لمبی وگ بنالی ہے۔
نائیجیرکی اس خاتون نے 11 دن میں ہاتھ سے 1152 فٹ اور 5 لمبی وِگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے جس کی گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔گینیز بک کے مطابق ہیلن ولیم نامی خاتون نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
ہیلن وگ سازی کے پیشے سے تقریباً آٹھ سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں جبکہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جبکہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔
وگ بنانےکا عالمی ریکارڈ بنانے کے حوالے سے ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کے لیے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا۔ وگ سازی کے تجربے نے ان کی اس کارنامے میں بہت مدد کی۔اس کارنامے کے لیے بالوں کے 1000 بنڈل، بالوں کے اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوب اور 6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا۔