پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اہم بیان جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی نئی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دفاعی معاہدے کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک.