جدید ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور گوگل نے لوگوں کو ہر چیز کا عادی بنادیا ہے کہ بعض صارفین چھوٹے سے چھوٹے کام کیلئے بھی گوگل کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ راستہ معلوم کرنے کیلئے تو گوگل میپ کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تاہم گوگل میپ پر ایک حیرت انگیز چیز نے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔
گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر میں لمبے، لچکدار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ ایک نصف برہنہ مخلوق بف شہر میں بیئرز ایئرز وزیٹر سینٹر کے قریب دیہی علاقوں میں بظاہر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔اس مبینہ خوفناک مخلوق کی تصاویر نے امریکہ میں ہلچل مچا دی ہے۔
یاد رہے کہ گوگل میپ کے حوالے سے گزشتہ کافی عرصے سے شکایات بھی موصول ہورہی ہیں، حال ہی میں بھارت میں ایک بس ڈرائیور غلط معلومت کی وجہ سے نہر میں گاڑی لے گیا تھا۔
اسی طرح امریکا و دیگر ممالک میں بھی غلط معلومت کی وجہ سے لوگوں کو سنگین نقصان کا سامنا ہوچکا ہے جبکہ اب امریکا کے ایک اسٹریٹ ویو میپ میں عجیب و غریب مخلوق نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔