عوام کیلئے خوشخبری ۔۔ پیٹرول مزید کتنا سستا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 14, 2023

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے عوام کو بھی سستا تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ملک میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اوگرا سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مشاورت کے بعدوزارت خزانہ حتمی منظوری دیگی۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا تھا تاہم بعد ازاں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ 16نومبر سے قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More