میچ جیتوانے کے باوجود خطرناک بلے باز گلین میکسویل نے اپنے کپتان سے کیوں معافی مانگی؟

ہماری ویب  |  Nov 08, 2023

گزشتہ شب آسٹریلیا کے جارہانہ بلے باز گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں افغانستان کے خلاف ہارا ہوا میچ جتوا کر سب کے ہوش اڑائے۔

سوشل میڈیا پر ہر جانب گلین میکسویل کے چرچے ہو رہے ہیں جنہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو میچ جتوا دیا یہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے کے بعد بیان سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر گلین میکسویل نے لکھا ہے کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پُرجوش ہوں، ہر کسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پیٹ کمنز نے شاندار ساتھ دیا، معذرت میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More