’خوش آمدید بیٹی!‘ نیمار اور برونا بیانکار دی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اردو نیوز  |  Oct 07, 2023

سعودی فٹبال کلب الحلال کے لیے کھیلنے والے مشہور کھلاڑی نیمار نے اپنی گرل فرینڈ برونا بیانکار دی سے پہلی بیٹی کی پیدائش سے شائقین کو آگاہ کیا ہے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹبالر نیمار نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا ’ہماری ماوی ہماری زندگیوں کو مکمل کرنے کے لیے آئی ہے۔‘

انہوں نے اپنے اور گرل فرینڈ برونا بیانکار دی کی طرف سے لکھا، ’خوش آمدید بیٹی! ہمیں پہلے سے ہی آپ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔۔ بہت شکریہ ہمارا انتخاب کرنے کا۔‘

نیمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بچی اور ماں کی تصاویر شیئر کیں۔

ایک تصویر میں نیمار اپنی بیٹی کو پیدائش کے بعد نہلا رہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں جوڑے کو ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

برونا بیانکار ڈی نے کہا کہ ان کی بیٹی ماوی کے نام کا مطلب ’میری زندگی‘ ہے۔

اس خوشخبری کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر سے فینز اور مشہور شخصیات کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیمار کے سابق کلب فرانسیسی پی ایس جی نے بھی اس موقع پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by BRUNA BIANCARDI (@brunabiancardi)

نیمار اور برونا بیانکار ڈی نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان اپریل میں کر دیا تھا جبکہ فٹبالر کا اپنی سابق گرل فرینڈ سے ایک 12 سالہ بیٹا بھی ہے۔

رواں سال اگست میں الہلال فٹبال کلب نے برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی نیمار کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

سبق ویب سائٹ کے ذرائع کے مطابق الہلال فٹبال کلب نے نیمار کے ساتھ معاہدہ کرنے کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اس سے قبل سٹار فٹبالر پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیل رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق الہلال کلب نے نیمار کو ایک سو ملین یورو سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More