پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سچ ٹی وی  |  May 09, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 8 میچز ملتوی کر دیے گئے۔ اور پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشورے پر کیا گیا، وزیر اعظم کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More