وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔
بھارتی جارحیت کیوجہ سے خطے میں امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ انڈیا پاکستان میں جاری کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔