کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی، کِٹ کا نام کیا رکھا گیا ہے؟ دیکھئے تصاویر

ہماری ویب  |  Aug 28, 2023

پاکستان کے شائقین کرکٹ کا انتظار ہوا ختم کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کٹ لانچ کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین ذکا اشرف نے کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کی، اس کٹ کا نام ’’اسٹار نیشن جرسی‘‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کامیاب ہوگی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More