افغانستان کیخلاف میچ میں شاداب خان کا سُپر مین کیچ ۔۔ بھارتی بھی حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 23, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر شاداب خان کی شاندار کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گذشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں شاداب خان کا ناقابل یقین میچ پر شائقین سمیت کمینٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا اور ہدف کا تعاقب کرنے والی افغان ٹیم کے ابتدائی 2 کھلاڑی 4 رنز پر ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔

میچ کے چوتھے اوور کے دوران افغان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللہ نے نسیم شاہ کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن اسکوائر لیگ پر کھڑے شاداب خان نے حیران کن کیچ پکڑ کر افغان بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

شاداب خان نے چھلانگ لگا کر کیچ پکڑنے کی کوشش کی تو ایک لمحے کے لیے گیند ہاتھ سے چھوٹنے والی تھی مگر وہاں شاداب نے پوری مہارت کے ساتھ گیند کو گرنے نہیں دیا بلکہ اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑ لیا۔

آل راؤنڈر کے اس کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی زبردست کیچ قرار دیا اور فیلڈنگ کی تعریف بھی کی۔ خیال رہے شاداب خان کا شمار دنیا کے بہترین فیلڈرز میں کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More