سیریز سے قبل افغانستان کے کپتان نے بابر اعظم اور پوری ٹیم کو تحفے میں کیا دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 22, 2023

آج سری لنکا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین روزہ سیریز کا پہلا میچ ہونے جا رہا ہے۔ لیکن وہیں میچ سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شہیدی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو خوبصورت تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کی شروعات سے قبل افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شہیدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں کو روایتی افغانی لباس تحفے میں دیا ہے۔

افغان کپتان نے پاکستانی ٹیم کو ڈریس ٹریننگ سیشن کے موقع پر پیش کیے۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More