وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہماری ویب  |  Aug 16, 2023

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وہاب ریاض نے لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے وہاب ریاض نے اپنا ڈیبیو 2 فروری 2008 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More