کپتان بابر اعظم دولہا بننے والے ہیں، شادی کب ہورہی ہے اور لڑکی کون ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 15, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر اس وقت زیر گردش ہیں اور ان کے قریبی خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ جلد ہی دولہنیا لے آئیں گے۔

جس طرح مداحوں نے قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی شادی ہوتے دیکھی ویسی ہی ان کی خواہش ہے کہ وہ بابر اعظم کو دولہا بنتے دیکھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی اسی سال آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذررئع کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں ہو، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

بابر اعظم کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔

بابر اعظم کی شادی کس سے ہورہی ہے؟

بابر کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More