لنکا پریمیئر لیگ میں حسن علی امپائر سے الجھ پڑے ۔۔ امپائر نے پھر کیسے حساب برابر کیا؟ حسن علی غصے سے منہ دیکھتے رہ گئے

ہماری ویب  |  Aug 07, 2023

حسن علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک بہترین گیند باز ہیں، جو اپنی تیز باؤلنگ کیلیئے جانے جاتے ہیں۔۔ حسن علی جتنے خوش مزاج اور مزاحیہ انسان ہیں اتنے ہی غصے کے تیز بھی ہیں۔ کھیل کے میدان میں اکثر انہیں کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا ہے، لیکن اس بار تو وہ امپائر سے ہی لڑ پڑے۔

ان دنوں سری لنکا میں، لنکا پریمیئر لیگ زرو وشور سے جاری ہے جس میں کئی پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ وہیں کل ہونے والے میچ میں حسن علی کھیل کے دوران امپائر سے الجھتے ہوئے نظر آئے۔

دراصل جیسے ہی حسن علی کا اوور شروع ہوا وہ گیند کرانے لگے اتنے میں بلے باز فیلڈ سے ہٹ گیا اور امپائر نے بوؤلنگ کرانے سے انہیں روک دیا، بلے باز اور امپائر کی اس حرکت پر حسن علی سیخ پا ہوگئے اور ان سے الجھ بیٹھے۔ کافی دیر تک وہ انہیں سناتے رہے، جب معاملہ تھوڑا ٹھنڈا ہوا تو کھیل پھر سے شروع کیا۔

دوسری بال پر چوکا کھانے کے بعد جب انہوں نے تیسری بال کرائی تو امپائر نے وائیڈ کا اشارہ دیا، جو کہ وائیڈ نہیں تھی۔ کامنٹری باکس میں بیٹھے کامنٹیٹر نے بھی موقع کا مزہ لیا اور کہا کہ، امپائر نے بھی بدلہ لے کر حساب برابر کردیا۔ اسی طرح پورے اوور میں گرما گرمی چلتی رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More