پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو شاہینیوں کی شاندار جیت کے بارے میں بتائیں گے۔
دوسری اننگز میں پاکستانی گیند باز پوری طرح سے سری لنکا کے باؤلرز پر چھائے رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کا راہ دکھائی جبکہ 3 وکٹیں نسیم شاہنے بھی حاصل کیں۔
سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کرکٹ ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔