بچہ اپنے فیورٹ ہیرو کو دیکھ کر خوشی سے روپڑا اور ۔۔ رونالڈو نے ننھے مداح کی خواہش کیسے پوری کی؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 27, 2023

اسٹار فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا، اسٹار فٹبالر نے اپنے ننھے مداح کی چھوٹی سی خواہش خوشی سے پوری کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

بچے کی اس محبت اور آنسوؤں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا جس کے بعد بچے نے 38 سالہ رونالڈو کو اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کا بھی کہا جس کو فٹ بالر نے فوراً ہی مان لیا۔

ریال میڈرڈ سے سعودی کلب النصر آنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے جاپان میں فرانسیسی کلب کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کے بعد اپنی شرٹ پر دستخط کر کے بچے کو دے کر اس کی خواہش پوری کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رونالڈو کے مداحوں نے بہت پسند کی۔

کرسٹیانو رونالڈو ایک پرتگالی فٹ بالر ہیں اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے لیے اسٹرائیکر کے طور پر کھیلتے تھے لیکن حالیہ فٹ بال ورلڈکپ کے بعد سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر رونالڈو دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More