پتنگ اڑائی ۔۔تصاویر بھی بنوائیں ۔۔ بابر اعظم اور ابرار احمد کی سری لنکا میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jul 21, 2023

پاکستانی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنے کیلیئے سری لنکن شہر گال میں موجود ہے، جہاں وہ اپنا پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیت کر 2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ساتھی کھلاڑی ابرار احمد شہر گھومنے نکل گئے۔ جہاں انہوں نے لوکل لوگوں کے ساتھ ایک جگہ بنے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلی۔ ساتھ ہی کپتان بابر پتنگ بازی بھی کرتے دکھائی دیئے۔

بابر اعظم اور ابرار احمد کو دیکھ کر مداح انکی طرف متوجہ ہوئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ اسکے علاوہ ابرار اور بابر بھی ایک دوسرے کی خوبصورت تصاویر بناتے ہوئے نظر آئے۔

اس خوبصورت ویڈیو کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیج نے جیسے ہی شیئر کیا، مداحوں نے اسے وائرل کردیا۔ بابر اور ابرار کی سیر و تفریح کی اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More