یہ مذاق پاکستان کے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ۔۔۔ پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے بعد کتنی رقم ملی؟ چیک میں بڑی غلطی ہوگئی

ہماری ویب  |  Jul 20, 2023

میچ تو جیت گیا پاکستان لیکن مذاق کیسے ہوگیا ۔۔۔؟ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں شروع ہونے والا ٹیسٹ آج جمعرات کو پاکستان کی جیت کے ساتھ ختم ہوا جس میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے بعد تقریب میں پاکستانی بیٹس مین سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا اور 2 ہزار امریکی ڈالرز بھی انعام میں ملے جبکہ کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی کامیابی پر چیک بھی دیا گیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیے جانے والے چیک میں ایک بڑی غلطی ہوگئی جو سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے نہ بچ سکی۔

بابر اعظم کو جو چیک ٹیم کی کامیابی پر پکڑدیا ایا گیا اس میں لکھی گئی رقم نے صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا کیونکہ یہ الفاظ میں رقم 2 ہزار امریکی ڈالر لکھی تھی جبکہ نمبرز میں یہ رقم 5000 امریکی ڈالرز لکھی ہوئی تھی۔

بھارتی صارفین نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے ساتھ ہی ایسے مذاق کیوں ہوتے ہیں، کیا یہ لوگ گلی محلے کی کرکٹ کھیلتے ہیں جو اتنے کم پیسے بیچاروں کو تھما دے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More