پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور ترین فٹ بالر رونالڈو جب سے النصر کلب کا حصہ بنے ہیں تب سے ہی ان پر اسلامی روایتوں کا نمایاں اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔ حال ہی میں رونالڈو کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خالص اسلامی انداز میں سلام کررہے ہیں۔ دیکھیں
اس ویڈیو میں رونالڈو پرتگال میں جاری کلب کے تربیتی کیمپ میں مداحوں کو ’سلام علیکم‘ کہہ کر استقبال کررہے ہیں جبکہ یہ ویڈیو النصر فٹ بال کلب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ہے۔
اس سے پہلے سعودی پرو لیگ میں النصر کامیابی کی جیت کو بھی رونالڈو نے مسلمانوں کے روایتی انداز یعنی سجدہ شکر کر کے منایا تھا جبکہ عیدین کے موقع پر بھی وہ عرب کے روایتی لباس میں تیار ہوتے ہیں۔