پاکستان اور سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے درمیان 2 روزہ میچ ڈرا کیوں ہوا؟

ہماری ویب  |  Jul 12, 2023

پاکستان ٹیم اور سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے درمیان 2 روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں ایس ایل سی پی الیون نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 88 رنز ہی بنائے تھے کہ میچ ختم ہوگیا۔ اس باری میں سلمان علی آغا نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے تھے۔ شان مسعود 83 رنز بناکر پویلین لوٹے تو بابر اعظم 79 اور سعود شکیل 61 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہوئے۔ اس سے قبل سری لنکا کرکٹ بورڈ الیون اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More