بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کے دوران پولیس کی خواتین سے بدسلوکی ۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 21, 2023

چارسدہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی وصولی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی بینک کا سسٹم بند ہونےکی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ بھی پریشان رہی، اس دوران بابڑہ ہائی اسکول میں خواتین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکار خواتین کو لاٹھی سے دھکیلتے رہے اور لاٹھیاں بھی برسائیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے چند روز قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم جاری کی تھی، عید سے قبل رقم کے حصول کیلئے بڑی تعداد میں آنے والی خواتین پر پولیس اہلکاروں نے ڈنڈے برساے اور دھکے بھی دیئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رقم لینے کیلئے آنے والی خواتین کو پولیس اہلکار ایک ہال نما کمرے میں ڈنڈے ماررہے ہیں اور خواتین میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عارف نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے اور واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More