جب تک لڑکی پٹتی ہے ریٹنگ آسمان پر ہوتی ہے ۔۔ میں 6 سال تک مرتا رہا! اداکار محمود ڈراموں میں خواتین کی بیچارگی پر بات کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jun 04, 2023

سینئر اداکار اور ڈرامہ رائٹر محمد احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے ناظرین کو مظلوم لڑکیوں کو دیکھنے کا نشہ ہے۔ مجھے اپنے کیریئر میں ایسے سیریل ملے جن میں یا تو مجھے روتے رہنا ہوتا تھا یا پھر مجھے مرجانا ہوتا تھا، مجھے ڈرامے کی قسط 8، 10یا پھر 12 میں مار دیا جاتا تھا، میں 6 سال تک مرتا ہی رہا، پھر میں نے خود کہا کہ میں ایسا کوئی سیریل نہیں کروں گا جس میں مجھے مارا جائے لیکن پھر میری خواہش کے بعد مجھے ایسا سیریل دیا گیا جس میں کام کرتے ہوئے اب میں خود کہہ رہا ہوں مجھے ماردیا جائے ۔

محمد احمد کا کہنا تھا کہ ایک رائٹر وہی لکھتا ہے جو کہا جاتا ہے، ایک رائٹر کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی، اس پر بطور رائٹر میں نے جب بھی آواز بلند کی تو مجھے ریٹنگ کی فہرست دکھائی گئی جس میں واضح تھا کہ جب ایک لڑکی کسی ڈرامے میں پٹ رہی ہو ریٹنگ 14 تھی لیکن جب لڑکی کو کسی قسط میں ساس کا ہاتھ پکڑے دکھایا گیا اور اس کا کہنا تھا کہ میں اب مار نہیں کھاؤں گی تو ریٹنگ 4 ہوگئی جس کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے ناظرین کو مظلوم اور پٹتی ہوئی لڑکی دکھائیں تو وہ خوش رہیں گے لیکن جب لڑکی کو مضبوط دکھائیں تو وہ چینل بدل دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More