1 لاکھ یا پھر ۔۔ جاوید شیخ نے فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رُخ خان کا والد بننے کے لیے کتنے پیسے مانگے تھے؟ جان کر آپ حیرت کریں گے

ہماری ویب  |  Jun 03, 2023

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم جس میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے شاہ رخ کے والد کا کردار کیا جو ان کے لیے بہت اعزاز کی بات تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے اس حوالے سے بتایا کہ اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی ٹیم کا مینیجر اُن کےمیرے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایا کہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔ اور اس کے بعد میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے طے کیا تھا کہ مجھے کتنے پیسے دینے چاہیئیں۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More