ایسا کرو گے تو یہی ہوگا۔۔ مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی اچانک راستے میں کیوں روک لی گئی؟

ہماری ویب  |  Jun 03, 2023

پاکستان کے مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو لاہور میں ڈیوس روڈ ناکے پر روک لیا گیا۔

گاڑی کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے راستے میں روکا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کی، جس کے جواب میں افتخار نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کردیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق، افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا، اور بات وہیں ختم ہوگئی۔

اس بات پر کامیڈین افتخار کا کہنا تھا کہ، آج کل بینکوں کی ڈیجیٹل سروس یعنی موبائل ایپ نے کافی آسانی کردی ہے، جس سے موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

انھوں نے دوسروں کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ، اگر آپ کو بھی کبھی ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کریں، بلکہ اپنی ذمہ دار پوری کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More