کردار میں ایسا ڈوب گئے کہ حقیقت میں دریا میں چھلانگ لگادی اور ۔۔ اداکار نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

انگریزی ٹی وی سیریز سکسیشن کے چوتھے اور آخری سیزن میں کینڈل روئے کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیریمی اسٹرونگ نے حقیقت میں دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود اسٹاف نے بچالیا۔

یہ سیریز فرضی کہانی پر مبنی ہے جس میں لوگن فیملی دنیا کی سب سے بڑی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمپنی کی مالک ہے، ایمی ایوارڈزمیں ایچ بی او پردکھائے جانے والے ‘سکسیشن’ نے بہترین ڈراما کا ایوارڈ جیت لیاتھا۔

یہ ڈرامہ ایک ارب پتی لوگن روئے اور اس کے بچوں کے گرد گھومتا ہے جو اپنے باپ کی میڈیا سلطنت کے جانشین بننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

ڈرامے کے اختتامی شاٹ میں دلبرداشتہ کینڈل روئے دریا کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور اس کا باڈی گارڈ پیچھے سے اس پر نظر رکھے ہوتا ہے، جس کے بعد اسکرین سیاہ ہو جاتی ہے مگر سیٹ پر اسکرین کی عکسبندی کے دوران جیریمی اسٹرونگ نے دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے یوں لگا کہ پانی مجھے بلا رہا تھا، جیسے ہی سین کٹ ہوا میں نے پانی میں جانے کی کوشش کی، میں بینچ سے اٹھا اور بہت تیزی سے بیرئیر پر چڑھ گیا، اس موقع پر اسکاٹ نکلسن میرے پیچھے بھاگا۔

مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرنا چاہتا تھا اور اسکاٹ کو بھی کچھ معلوم نہیں تھا، مگر اس نے مجھے روک لیا، اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ کینڈل بس مرنا چاہتا ہے۔یعنی وہ اپنے کردار میں اتنے ڈوب گئے تھے کہ اس کے جذبات کے مطابق خودکشی کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔

ڈرامے میں کینڈل کے باپ لوگن روئے کا کردار ادا کرنے والے اداکار برائن کوس نے بتایا کہ جیریمی اسٹرونگ اپنے کام میں گم ہو جاتا ہے اور ہم اس کے بارے میں فکرمند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More