ہماری ویب | May 24, 2023
بالی وڈ میں معاون کردار ادا کرنے والے نتیش پانڈے انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ اداکار کا انتقال گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔
نتیش کی اہلیہ کے بھائی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن صدمے اور بے یقینی کی کیفیت میں ہیں۔ واضح رہے کہ نتیش پانڈے ٹیلیویژن سمیت اوم شانتی اوم، کھوسلہ کا گھونسلہ اور دبنگ ٹو جیسی فلموں میں معاون کردار نبھا چکے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More