ہماری ویب | May 23, 2023
وہاج علی اب فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔ مشہور زمانہ ڈرامہ تیرے بن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار و ماڈل وہاج علی بڑی اداکارہ کے ساتھ عید پر مداحوں کیلئے ایک بہترین و اعلیٰ فلم لیکر آ رہے ہیں۔
مرتسم کے کردار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے وہاج اب حسین اداکارہ مہوش ضیات کے ساتھ فلم "تیری میری کہانیاں" میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ زاہد احمد،آمنہ الیاس، شہریامنور، رمشا خان،حرا مانی، سلمان ثاقب(مانی) سمیت کئی مشہور و معروف اداکار شامل ہونگے۔
View this post on Instagram A post shared by WOKE (@woke_bycapital)
A post shared by WOKE (@woke_bycapital)
اس فلم کی کہانی خلیل الرحمان قمر واسع چوہدری، علی چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کی جبکہ فلم تیری میری کہانیاں میں ہدایتکاری کے فرائض ندیم بیگ، نبیل قریشی، اور مرینہ خان ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ ایک فلم یاک بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے کراچی کے مختلف مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے، شائقین کیلئے یہ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More