میں کاجول کو اپنے پاس برداشت بھی نہیں کرسکتی تھی، کیونکہ ۔۔ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے اور گانا چھیاں چھیاں کی آفر معروف اداکارہ نے کیوں ٹھکرائی؟

ہماری ویب  |  May 22, 2023

بالی وڈ کی مشہور فلموں میں سے ایک فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ۔ آج 23 سالوں کے بعد بھی عوام میں اپنی مقبولیت رکھتی ہے۔ لوگ آج بھی اس فلم کو دیکھتے اور پسند کرتے ہیں، اس کے گانے اور کردار آج بھی نوجوانوں کے پسندیدہ ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردار کاجول اور شاہ رُخ خان نے نبھایا جبکہ سپورٹنگ کرداروں میں سلمان خان، رانی مکھرجی، ارچنا، جونی لیور، ہیمانی شیوو پوری، ثناء سعید، نیلم کوٹھاری، پرزان دستور، نکھل اڈووانی اور فریدہ جلال نے نبھائے۔

اس فلم میں ٹینا یعنی رانی مکھرجی کا کرادر پہلے روینہ ٹنڈن کو دیا گیا لیکن انہوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا۔ اس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں کیا کہ میں مسلسل فلاپ فلموں کے بعد چھٹیوں سے واپس آرہی تھی، میرا کیرئیر تقریباً زیرو ہوگیا تھا، اس لیے دوسرا لیڈ کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی، ٹینا کا کردار بہت اچھا تھا جس کو چھوڑنے کا آج تک بہت افسوس ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے اسکرپٹ سُنا تو مجھے ٹینا کا کردار مناسب لگا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میں سیکنڈ لیڈ نہیں آنا چاہتی تھی، مرکزی کردار کاجول کا تھا جو اس زمانے میں میری مقابل تھی، مجھے لگا اگر میں کاجل کے ساتھ اس کے مدِ مقابل فلم میں آئی تو یہ میرے کیریئر کے لیے فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔ میں کاجل کو اپنے پاس برداشت بھی نہیں کرسکتی تھی، میں جلتی تھی کیونکہ مجھے اپنی شہرت کی پروہ تھی۔

روینہ ٹنڈن نے یہ بھی کہا کہ مجھے چھیاں چھیاں میں ڈانس نہ کرنے کا آج تک افسوس ہے۔ اس زمانے میں مجھے آئٹم سانگ چھئیاں چھئیاں کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا، شاہ رخ نے مجھے فون کیا تھا اور کہا تھا، یہ کرو، لیکن میں ایک آئٹم گرل کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی کہ کہیں میرے نام کے ساتھ آئٹم گرل نہ منسوب ہو جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More