اداکار آیوشمان کھرانہ کے والد انتقال کرگئے .. اداکار کے والد بھارت میں کس حوالے سے مشہور تھے؟

ہماری ویب  |  May 19, 2023

مشہور بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے مداحوں کے لئے بری خبر۔ ان کے والد اور مشہور پنڈت پی کھرانہ انتقال کر گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال دل کی بیماری سے ہوا ہے البتہ موت کی اصل وجہ تاحال نامعلوم ہے۔

آیوشمان کے بھائی اپارشکتی کے م ینجر نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکسؤنٹ پر بیان جاری کیا ہے۔ اس پیاری شخصیت کے انتقال نے کھرانہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

پنڈت پی کھرانہ علم نجوم کے شعبے میں اپنی مہارت کے لیے جانے جاتے تھے اور انھوں نے اس موضوع پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی تھیں۔ان کے علم کی وجہ سے انھیں بھارت میں مقبولیت حاصل تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More