میں آج زندہ نہ ہوتی اگر میں نے ۔۔ سونم کپور کی موت کس طرح ہونے والی تھی؟ دردناک لمحہ بتاتے ہوئے اداکارہ خوفزدہ

ہماری ویب  |  May 18, 2023

انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے کچھ وقت پہلے اپنے ایک انٹرویو میں زندگی کے مشکل ترین وقت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل مرنے والی تھی اگر تھوڑی اور دیر ہوتی تو میں جل کر بالکل مر جاتی پھر شاید میری لاش نہیں بلکہ راکھ ہی ملتی ۔

اداکارہ نے دردناک لمحات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 2016 ء میں جب میں 15 سال کی تھی اس وقت اپنی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر کے لیے جا رہی تھی اور اپنے دوست کنال راول کے ساتھ تھی، ہم دونوں گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی رُک گئی، ہمیں شبہ ہوا کہ کچھ غلط ہونے والا ہے اور اس ٹائم ہماری چھٹی حس نے کام کیا، میں نے اپنے دوست کو بولا کہ گاڑی سے چھلانگ لگا دو، اس کو راضی کیا، اسی وقت گاڑی میں آگ لگ گئی اور کنال میرے دوست کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا۔

میں نے کنال کی دروازہ کھولنے میں مدد کی پھر میں اور کنال جیسے ہی باہر نکلے، گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ اگر ایک سیکنڈ بھی اور ہم اس گاڑی میں بیٹھے رہتے تو ہم مر جاتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More